بھارتی ریاست بنگال میں بی جے پی کی دھاندلی کے ذریعے جیت، بنگلہ دیش کے خلاف گھیراؤ کی منصوبہ بندی

مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت کا خاتمہ ایک منظم عالمی سازش اور انتخابی دھاندلی کے ذریعے کیا گیا تاکہ اس ریاست کی زمین کو چین اور بنگلہ دیش کے خلاف فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں عوام کے مینڈیٹ پر بدترین ڈاکہ ڈال کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت کا خاتمہ کسی عوامی لہر کے نتیجے میں نہیں بلکہ انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور ہیرا پھیری کے ذریعے ممکن بنایا گیا۔
اس تمام مشق کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ممتا بنرجی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل مغربی بنگال کی زمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی سخت مخالف تھیں اور وہ بھارت کی مرکزی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی تھیں۔
مودی حکومت نے ممتا بنرجی کو اقتدار سے باہر کرتے ہی مغربی بنگال کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنا شروع کر دیا ہے اور اب بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست کے قدرتی اور اسٹریٹجک اثاثوں پر مکمل طور پر قابض ہو چکی ہے۔
اس سیاسی الٹ پلٹ کا سب سے خطرناک پہلو سلی گوڑی کوریڈور کا کنٹرول ہے، جسے جغرافیائی اصطلاح میں چکنز نیک (مرغی کی گردن) بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی عدالت نے تاریخی مسجد کو مندر قرار دے کر ہندوؤں کو پوجا کی اجازت دے دی
یہ بائیس کلومیٹر لمبی پٹی بھارت اور اس کی شمال مشرقی ریاستوں کو ملانے کا واحد ذریعہ ہے اور اس کی اہمیت انتہائی حساس ہے۔
بی جے پی کی حکومت آتے ہی سلی گوڑی کوریڈور کی ایک سو بیس ایکڑ اسٹریٹجک زمین فوری طور پر مرکز کے حوالے کر دی گئی ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے چینی خطرے کا ایک من گھڑت ڈرامہ رچا کر اس اہم زمین پر قبضہ جمایا ہے تاکہ چین، بنگلہ دیش اور نیپال کے خلاف گھیراؤ سخت کرنے کی سازش کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
اس اقدام سے نہ صرف مغربی بنگال کی علاقائی خودمختاری کو نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ اس ریاست کو مرکز کا ایک باجگزار بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی مغربی بنگال شدید ترین علاقائی بدامنی کا شکار ہو چکا ہے اور مرکز کی ان جارحانہ پالیسیوں نے پورے خطے کے امن و امان کو داؤ پر لگا دیا ہے، جس سے مستقبل میں کسی بڑے تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










