یورپی یونین اسرائیل کے جنگی جرائم کی سب سے بڑی سہولت کار ہے، اقوام متحدہ کی خصوصی مبصر

اقوام متحدہ کی خصوصی مبصر نے غزہ جانے والے امدادی بحری قافلے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے یورپی یونین کو اسرائیل کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دے دیا ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی مبصر فرانسسکا البانیز نے غزہ کی طرف جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا یعنی عالمی امدادی بحری قافلے پر اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ فائرنگ اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنائے جانے کی رپورٹس پر شدید تشویش اور خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا اسرائیل سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم فوری روکنے کا مطالبہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک تند و تیز بیان میں اقوام متحدہ کی ماہر نے دنیا کو انتہائی الرٹ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بین الاقوامی سمندری حدود کے اندر بھی معصوم شہریوں کو دھمکانے، انہیں گولی مارنے اور ان کا اغوا کرنے کا کھلا لائسنس دے دیا گیا ہے، جو کہ عالمی قوانین کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے یورپی یونین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں اسرائیل کے اس وحشیانہ رویے اور جنگی جرائم کو ممکن بنانے والا اور اس کا سب سے بڑا سہولت کار یورپی یونین خود ہے، جس پر انہیں شرم آنی چاہئیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










