مودی کی سیاست زدہ بھارتی فوج کا کرنل رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

بھارت کے اپنے نامور جریدے نے فوج کے اندرونی خلفشار اور اخلاقی پستی کا پردہ چاک کرتے ہوئے سنسنی خیز تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
کولکتہ میں قائم آرمی آرڈننس کور ایسٹرن کمانڈ کے ایک حاضر سروس اعلیٰ افسر کرنل ہمانشو بالی کو بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے پچاس لاکھ روپے کی بھاری رشوت لینے کے جرم میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فوجی افسر نے کانپور کی ایک نجی کمپنی کو فوج کے متعدد ٹینڈرز غیر قانونی طور پر فراہم کرنے کے عوض بھاری رقم وصول کی تھی۔
بھارتی کرنل اور ان کے دیگر ساتھی افسران کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں تفتیش کے لیے نئی دہلی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید باز پرس کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست بنگال میں بی جے پی کی دھاندلی کے ذریعے جیت، بنگلہ دیش کے خلاف گھیراؤ کی منصوبہ بندی
دفاعی ماہرین نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کے زیر سایہ بھارتی فوج شدید قسم کی سیاست زدگی اور اندرونی خلفشار کا شکار ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے فورسز میں نااہلی اور پیشہ ورانہ پستی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ بھارتی فضائیہ میں طیاروں کے گرنے کے بڑھتے ہوئے حادثات محض کوئی تکنیکی خرابی نہیں بلکہ یہ فوج کے اندر جڑیں پکڑتی بدعنوانی، ناقص حکمت عملی اور انتظامی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
مسلسل بڑھتے ہوئے مالیاتی اسکینڈلز اور کرپشن نے بھارتی افواج کو اندرونی طور پر تقسیم کر دیا ہے اور ان کا نام نہاد پیشہ ورانہ تشخص مکمل طور پر خاک میں مل چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










