ایران پر حملہ ہوا تو خلیجی ممالک کے تیل ذخائر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی عہدیدار

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو خلیجی ممالک کی توانائی تنصیبات پر انتہائی شدید اور مربوط فضائی حملے کریں گے۔
ایران کے سیکیورٹی امور کے نامور ماہر حمید رضا عزیزی نے امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ اگر خطے میں دوبارہ جنگ کے شعلے بھڑکتے ہیں تو ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی خلیجی ممالک کی توانائی کی تنصیبات اور اہم تیل کے ذخائر پر ایک مختصر مگر انتہائی شدید اور مربوط فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لوگوں کی ہلاکتیں روکنے کیلئے ایران کے ساتھ ڈیل کا چند روز انتظار کیا جا سکتا ہے، امریکی صدر
ان اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد خلیج کی اہم ریاست متحدہ عرب امارات نے ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خوف کے پیش نظر اپنی سرحدوں کے اندر موجود ملک کے سب سے بڑے تیل کے صاف کرنے کے کارخانوں اور اہم اسٹریٹجک ذخائر کے قریبی علاقوں میں اپنے دفاعی نظام اور فوجی تنصیبات کو ہنگامی بنیادوں پر انتہائی مضبوط اور مستعد کر دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










