جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ابھی اصل طاقت استعمال نہیں کی، دوبارہ حملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیلا دیں گے، پاسداران انقلاب

21 مئی, 2026 10:42

پاسداران انقلاب نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگلی مرتبہ جنگ کی صورت میں لڑائی کے دائرہ کار کو خطے سے باہر تک پھیلا دیا جائے گا، جس کے نتائج انتہائی بھیانک ہوں گے۔

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکہ اور اسرائیل کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تہران نے مارچ کے مہینے میں ہونے والی کئی ہفتوں کی طویل لڑائی کے دوران اپنی مکمل اور اصل فوجی طاقت کا استعمال جان بوجھ کر نہیں کیا تھا بلکہ اپنی صلاحیتوں کو پس پردہ رکھا تھا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگرچہ دنیا کی دو سب سے مہنگی اور جدید ترین افواج یعنی امریکہ اور اسرائیل نے پوری طاقت کے ساتھ ایران پر حملہ کیا تھا، لیکن تہران نے جان بوجھ کر اپنی بڑی فوجی صلاحیتوں کو روک کر رکھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملہ ہوا تو خلیجی ممالک تیل کے ذخائر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی عہدیدار

ایرانی فورس نے سخت الفاظ میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی دوبارہ جارحیت کا ارتکاب کیا گیا، تو اس مرتبہ وہ علاقائی جنگ جس کا وعدہ کیا گیا تھا، پورے خطے کی حدود کو پار کر کے دور تک پھیل جائے گی۔

سپاہ پاسداران نے دھمکی دی ہے کہ وہ اس بار ایسے مقامات پر انتہائی تباہ کن اور کاری ضربیں لگائیں گے، جن کا تصور بھی دشمن کے وہم و گمان میں نہیں ہو گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جنگ کے میدان کے مرد ہیں اور دنیا ان کی اصل طاقت کو سوشل میڈیا کی پوسٹوں یا کھوکھلے بیانات میں نہیں بلکہ براہ راست میدان جنگ میں خود اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔