آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو تحفظ دینا ہماری استعداد سے باہر ہے، امریکی بحریہ چیف کا اعتراف

امریکی بحریہ کے چیف نے کانگریس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا امریکی بحریہ کی استعداد سے باہر ہو چکا ہے۔
امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل ڈیرل کاڈل نے کانگریس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ امریکی بحریہ اب آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری جہازوں کو بحفاظت نکالنے یا ان کے تحفظ کی مہمات چلانے کی سکت نہیں رکھتی۔
ایڈمرل ڈیرل کاڈل نے کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز جیسے انتہائی متنازع اور کشیدہ راستے سے بحری جہازوں کو حفاظتی خدمات فراہم کرنا، امریکی بحریہ کی اس صلاحیت سے کہیں زیادہ ہے، جو وہ مؤثر طریقے سے انجام دے سکے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپیں، میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال
امریکی بحریہ کے چیف کے اس غیر معمولی بیان نے اس حقیقت کی توثیق کر دی ہے کہ دنیا کی سب سے مہنگی اور جدید ترین بحریہ کے سامنے ہونے کے باوجود خطے میں ایران کی عسکری اور دفاعی حکمت عملی مکمل طور پر کامیاب ثابت ہو رہی ہے اور امریکی فورسز دباؤ کا شکار ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










