امریکی کمانڈر اصل ہیں یا کلون؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے سب کو دنگ کر دیا

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق ڈپٹی کمانڈر کا میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے چہرے کی بناوٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق ڈپٹی کمانڈر رابرٹ ہارورڈ کی میڈیا فوٹیج نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
پروگرام میں امریکہ اور ایران کے مابین جاری کشیدگی پر ان کے مؤقف کے بجائے، صارفین کی اکثریت نے ان کی گردن کی لکیر کی جانب اشارہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ نے ایران کو حتمی معاہدے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا، امریکی حکام
سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں تیزی سے پھیل رہی ہیں کہ ٹی وی پر آنے والی شخصیت دراصل کوئی اداکار تھا، جس نے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا۔
واضح رہے کہ عوام میں یہ نظریہ کافی مقبول ہے کہ کئی نامور عالمی شخصیات کی جگہ ان کے ہمشکل یا کلونز لے چکے ہیں، اور سوشل میڈیا پر مائیکل جیکسن، جم کیری اور سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بارے میں بھی ایسے دعوے کیے جاتے رہے ہیں کہ وہ اصل نہیں بلکہ ربوٹ تھے، اور اس ویڈیو کے بعد ان خیالات کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










