امریکہ میں شہابِ ثاقب فضا میں پھٹنے سے دھماکے، گھروں میں لرزش سے خوف و ہراس

امریکہ کے شمال مشرقی علاقے کی فضا میں ایک بڑا شہابِ ثاقب دھماکے سے پھٹ گیا، جس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکہ کے شمال مشرقی علاقے کے اوپر فضا میں زمین کی طرف آنے والا ایک بڑا شہابِ ثاقب اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے پیدا ہونے والی لرزش اور دھماکوں کی ہولناک آوازوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق یہ آتشیں گولا تقریباً 75 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا اور زمین سے 40 میل کی بلندی پر ٹکڑوں میں بکھر گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے مفاہمتی مسودے میں ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی کی شق شامل
ناسا کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ٹوٹنے سے خارج ہونے والی توانائی 300 ٹن بارود کے پھٹنے کے برابر تھی اور یہ کلی طور پر ایک قدرتی واقعہ تھا، جس کا کسی خلائی ملبے یا مصنوعی سیارے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
امریکی میٹیور سوسائٹی کے مطابق تقریباً تین فٹ چوڑا یہ شہابِ ثاقب ہیمشائر کی فضا میں پھٹا، جس کی آواز میساچوسٹس، ڈیلویئر اور مونٹریال تک سنی گئی اور لوگوں نے دن کے وقت آسمان پر ایک روشن ستارے کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا۔
دھماکے اتنے شدید تھے کہ شہریوں کو اپنے گھر لرزتے ہوئے محسوس ہوئے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے خوفزدہ ہو کر پولیس سے رابطہ کیا،
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ اس کا کوئی ٹکڑا زمین سے ٹکرایا ہو کیونکہ زیادہ تر شہابِ ثاقب زمین تک پہنچنے سے پہلے ہی جل کر خاک ہو جاتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












