آبنائے ہرمز پر کوئی ٹیکس قبول نہیں، دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں، امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کسی قسم کا ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا اور امریکہ کسی بھی وقت دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے سمندری راستے پر کسی بھی قسم کا ٹیکس یا زبردستی کی وصولی قبول نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی افواج کسی بھی وقت دوبارہ جنگ کے میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں اور ان کی فوجی صلاحیتیں اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور ہیں، جن کا مقابلہ کرنے یا اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت ایران کے پاس موجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی وزیر جنگ کا دنیا میں طاقت کے توازن کا مطالبہ دراصل شکست کا اعتراف ہے
امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ ایران اپنے ایٹمی عزائم کو ترک نہ کرنا چاہے، لیکن انہیں پورا یقین ہے کہ سفارتی مذاکرات کے ذریعے ایران سے مزید مراعات حاصل کی جا سکتی ہیں اور اہم وقت بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ان کی چینی وزیر دفاع کے ساتھ بھی ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس کے بعد اب امریکہ اور چین کے درمیان ایک بالکل نئے قسم کے باہمی تعاون کی طرف پیش رفت جاری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












