منگل، 29-ستمبر،2026
منگل 1448/04/18هـ (29-09-2026م)

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کو معاشی ریلیف اور منجمد اثاثے جاری کرنے کی مشروط پیشکش

29 ستمبر, 2026 09:56

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کو جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدام کے بدلے منجمد اثاثے جاری کرنے اور معاشی ریلیف دینے پر مشروط آمادہ ہو گئی۔

عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر اور پاکستان کے سفارتی ثالث امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ معاہدے کی کوششوں کو ایک بار پھر تیز کر رہے ہیں۔

ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق، ایران اس بات کا خواہاں ہے کہ جاری مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی صورتحال اور امریکی بحری ناکہ بندی کے معاملے پر خصوصی توجہ دی جائے، جب کہ دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح یہ ہے کہ ایران سے معاملات طے کرنے سے پہلے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت اور عملی رعایتیں حاصل کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا ایران پر انتظار کرو، دباؤ بڑھاؤ کی خطرناک پالیسی اور ٹرمپ کا سیاسی جوا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے مابین بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت کے روشن امکانات موجود ہیں، تاہم جوہری معاملات کے تکنیکی امور پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

فریقین کے درمیان خاص طور پر اقدامات کے وقت اور اس امر پر شدید اختلافات ہیں کہ پہلا قدم کون اٹھائے گا۔ اس تمام صورتحال میں قطر کے ثالث نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں اور امریکی حکام کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایران نے جوہری معاملات پر کسی حد تک لچک کا عندیہ دے دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔