ایران سے مثبت مذاکرات جاری ہیں، جوہری معاملہ حل کیے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، امریکی عہدیدار

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے ایران کے ساتھ ثالثوں کے توسط سے مثبت اور تعمیری مذاکرات جاری ہیں اور جوہری معاملے میں پیشرفت پر ٹرمپ انتظامیہ پابندیاں نرم کرنے کیلئے تیار ہے۔
واشنگٹن میں ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک جوہری تنازع کا مکمل اور تسلی بخش حل نہیں نکالا جاتا، تب تک کوئی باضابطہ معاہدہ طے نہیں پائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملے سے 8 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق
تاہم، اگر تہران کی جانب سے جوہری معاملے میں عملی پیشرفت دکھائی گئی تو امریکا منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ عہدیدار کے مطابق واشنگٹن اس عمل میں ایران کی طرف سے سنجیدگی کی پختہ ضمانت چاہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے جوہری تنازعے کے بعض امور پر لچک کا اظہار ضرور کیا ہے، لیکن اس کے باوجود واشنگٹن کو ایرانی وعدوں اور نیت پر تاحال کچھ تحفظات لاحق ہیں۔
دعویٰ کیا گیا کہ آبنائے ہرمز کے سمندری راستوں پر بحری آمد و رفت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور امریکی بحری ناکہ بندی ایران کی علاقائی پوزیشن کو کمزور کر رہی ہے، جبکہ سخت امریکی پابندیاں بھی تہران کی حکومت پر معاشی دباؤ میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









