روس کو نازی ازم کی طرح شکست دیں گے : یوکرینی صدر

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ افواج کو یوکرین میں اسی طرح شکست دی جائے گی، جس طرح نازی ازم کو شکست دی گئی تھی۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 8 مئی 1945 کو اتحادی افواج کے سامنے نازی جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کی سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ تمام پرانی برائیاں جنہیں جدید روس واپس لا رہا ہے، اسی طرح شکست دی جائے گی جس طرح نازی ازم کو شکست دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : روس کا پیوٹن کو ڈرون کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش کا الزام، یوکرین کا انکار
دارالحکومت کیف میں ایک جنگی یادگار پر ریکارڈ کی گئی تقریر میں مزید کہا کہ جس طرح اس وقت ہم نے مل کر برائی کو تباہ کیا تھا، اب ہم مل کر اسی طرح کی برائی کو تباہ کر رہے ہیں۔ یوکرین 9 مئی کو ایک علیحدہ یومِ یورپ بھی منائے گا، جو براعظم میں امن اور اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔
اس دوران یوکرائنی فورسز نے کہا کہ انہوں نے تقریباً تین درجن روسی ڈرون مار گرائے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











