پیر، 16-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

کینیڈا نے چینی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا

09 مئی, 2023 10:45

کینیڈا نے ایک چینی سفارت کار کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا، جس پر چین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کینیڈا نے بیجنگ پر تنقید کرنے والے ایک کینیڈین قانون ساز کو دھمکانے کی کوشش کرنے کے الزام پر چینی قونصل خانے کے ایک اہلکار ژاؤ وی کو پانچ دنوں کے اندر اندر کینیڈا چھوڑنے کو کہا ہے۔

وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عزم پر قائم ہیں کہ ہماری جمہوریت کا دفاع انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کینیڈا میں غیر ملکی سفارت کاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ اس قسم کے رویے میں ملوث ہوئے تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں 28 سالہ شخص مسجد میں نفرت انگیزی کے جرم میں گرفتار

چین نے اوٹاوا سفارت خانے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور بتایا کہ بین الاقوامی قانون اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزیوں پر سرکاری احتجاج درج کرایا گیا ہے۔

چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوسرے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر کے ساتھ جان بوجھ کر تعلقات کو خراب کر رہا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔