سوڈان کیلئے امن مذاکرات میں اہم پیش رفت، جنگ بندی پر معاہدہ متوقع

جدہ، سعودی عرب میں سوڈان کی مرکزی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز [RSF] کے درمیان بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی جنگ بندی پر معاہدہ متوقع ہے۔
امریکی حمایت یافتہ مذاکرات میں متحارب جرنیلوں عبدالفتاح البرہان اور محمد ہمدان ڈگلو کے ایلچی حصہ لے رہے ہیں، جس کا مقصد ایک مؤثر جنگ بندی کو یقینی بنانا اور امدادی کارکنوں اور سامان تک رسائی کی اجازت دینا ہے۔
ثالثی کرنے والوں میں سے ایک فریق نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کئی دنوں تک کوئی واضح صورتحال نہ ہونے کے بعد مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی جنگ بندی کا معاہدہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوڈان تنازع : جنگ بندی کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں : فوجی حکمران
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی نمبر تین اہلکار وکٹوریہ نولینڈ نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ ان کی توجہ پہلے انسانی ہمدردی کے اصولوں کے اعلان پر معاہدے کو حاصل کرنے اور پھر جنگ بندی حاصل کرنے پر ہے۔ میں نے اپنے مذاکرات کاروں سے بات کی جو محتاط طور پر پر امید ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی اس لڑائی میں اب تک 750 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










