میکسیکو میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم، آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک

میکسیکو کی ریاست تمولیپاس میں ٹریلر اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
میکسیکو کی شمالی ریاست تامولیپاس کے دارالحکومت سیوڈاڈ وکٹوریہ سے تقریباً آدھے گھنٹے کے فاصلے پر میں ایک ٹریکٹر ٹریلر اور ایک وین میں تصادم ہوگیا، جس سے آگ لگ گئی۔ واقعے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : میکسیکو-امریکہ کی سرحد پر مہاجرین کے مرکز میں آگ لگنے سے 39 تارکین وطن ہلاک
وین کا تعلق نجی ٹرانسپورٹیشن کے کاروبار سے تھا اور اس میں بچوں اور خواتین سمیت دیگر مسافر سوار تھے۔ ان تک تمام مرنے والوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ گاڑی کے ڈرائیور کے بارے میں بھی کوئی حتمی رائے نہیں کہ آیا وہ حادثے میں ہلاک ہوگیا یا پھر فرار ہوچکا ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر میکسیکن ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











