مراکش میں خوفناک زلزلہ: اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی

مراکش میں آئے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے انسانی جانوں کے ضیاع پر ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
مراکش میں زلزلے کو 1960 کے بعد سے اب تک کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ کہا جارہا ہے۔ 1960 میں زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ مراکش میں جمعہ اور ہفتہ کی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا جس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔
یہ پڑھیں : مراکش میں تباہ کن زلزلے : 600سے زائد افراہلاک ، آفٹر شاکس جاری
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










