پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

ایشیاکپ: پاک سری لنکا میچ میں بارش ہوئی تو کون فائنل کھیلے گا ؟

13 ستمبر, 2023 14:43

ایشیا کپ ون ڈے میں جمعرات 14 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے جو فیصلہ کرے گا کہ ایونٹ کا فائنل بھارت کے ساتھ کون کھیلے گا۔

منگل کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ ہوا جس میں بھارت نے لنکن ٹائیگرز کو 41 رنز سے شکست دی جس کے بعد پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے۔

اب اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل ہوتا ہے تو اس کے لیے پہلے پاکستان کو سری لنکا کو شکست دینا ہوگی۔

لیکن قومی ٹیم پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں کیونکہ یہ میچ بھی کولمبو میں ہونا ہے جہاں 14 ستمبر کو بارش کے 86 فیصد امکانات موجود ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران بارش ہوگئی اور میچ نہ ہوسکا تو کون سی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی؟

4 پوائنٹس کے ساتھ بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ بنگلادیش اس ریس سے باہر ہوچکا ہے، سری لنکا اور پاکستان کے دو دو پوائنٹس ہیں۔

فرض کرلیا جائے کہ اگر اس سیمی فائنل کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ سیمی فائنل کی حیثیت کے باوجود سری لنکا اور پاکستان کے میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔

ڈی ایل ایس نتیجے پر مبنی میچ کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ٹیموں نے کم از کم بیس بیس اوورز کھیلے ہوں۔

یہ پڑھیں :ایشیا کپ: پاکستان کو بھارت سے بدترین شکست، شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔