اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری ، بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار

20 ستمبر, 2023 16:55

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی۔

ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے شبمن گل کی دوسری پوزیشن ہے۔

بابر اعظم کے پوائنٹس 863 سے کم ہو کر 857 ہوگئے ہیں جبکہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 759 سے بڑھ کر 814 ہوگئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے بیٹر رسی ون ڈر ڈسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ امام الحق ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے فخر زمان تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین بیٹرز کی لسٹ سے باہر نکل کر رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

محمد سراج 694 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ پڑھیں : شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب، کپتان بابراعظم کی شرکت

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔