بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

اپنی رائے کو اہمیت نہ ملنے پر حفیظ کا پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا اعلان

22 ستمبر, 2023 15:10

لاہور: سابق کرکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے لکھا کہ ’میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اعزازی رکن کے طور پر کام کر رہا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا، میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح نیک خواہشات رہیں گی، پاکستان زندہ باد‘۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کے گھر چوری، چور لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر لے گئے

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے ریویو اجلاس میں اپنی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔