بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

بابر اعظم کوالٹی بیٹر ہیں، وہ ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں: گوتم گمبھیر

23 ستمبر, 2023 16:17

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے پاس وہ ہر طرح کی کوالٹی ہے جس میں وہ اس پورے ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں۔

حال ہی میں اسٹار اسپورٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے گوتم گمبھیر سے سوال کیا کہ آئندہ ورلڈکپ میں ان کی نظر کس کھلاڑی پر ہوگی اور ان کے مطابق کون سا کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے؟

میزبان نے سابق کرکٹر کو آپشنز دیے جن میں ویرات کوہلی، روہت شرما، جو روٹ، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم شامل تھے۔

گوتم گمبھیر نے جواب دیا بابر اعظم، کیونکہ ان کے پاس وہ ہر طرح کی کوالٹی ہے جس میں وہ اس پورے ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں، بہت کم ایسے کھلاڑی میں نے دیکھے ہیں جن کے پاس بلے بازی کا اتنا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری ، بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار

سابق کرکٹڑ کا کہنا تھا میرا ماننا ہے ضرور روہت شرما، ویرات کوہلی، وارنر، جو روٹ اور کین ولیمسن ہیں لیکن بابر اعظم کے پاس الگ لیول کی کوالٹی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا انعقاد 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔