بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

نیپال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی ریکارڈز بناکر تاریخ رقم کردی

27 ستمبر, 2023 15:15

ایشین گیمز میں کرکٹ کے ایونٹ میں نیپال نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہی میچ میں متعدد ریکارڈز بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

نیپال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا اور منگولیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ نیپالی ٹیم کے کوشال مالا نے 34 گیندوں پر ناقابلِ شکست 137 رنز بنائے جبکہ دیپندرہ سنگھ نے 9 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز بنائے، کپتان روہت پاؤڈل نے بھی 27 گیندوں پر 61 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں افغانستان کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ تھا، افغانستان نے فروری 2019 میں آئر لینڈ کے خلاف میچ میں 3 وکٹوں پر 278 رنز بنائے تھے۔

نیپال کے دیپندرہ سنگھ نے بھارت کے یووراج سنگھ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑا، یووراج سنگھ نے 2007 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈکے خلاف 12 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی لیکن دیپندرہ سنگھ نے صرف 9 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کہاں ہوگا؟، 3 وینیوز فائنل

کوشال مالا نے تیز ترین سنچری بنا کر بھارت کے روہت شرما اور جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کو پیچھے چھوڑ دیا، کوشال مالا نے 34 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ روہت شرما اور ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

اس کے علاوہ نیپال نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑے مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا، نیپال کرکٹ ٹیم نے منگولیا کو 273 سے شکست دی۔

نیپال نے ریکارڈ 314 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر بنائے تھے، جواب میں منگولیا کی ٹیم 14 ویں اوور میں 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔