بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل افغان بولر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان، مداح حیران

28 ستمبر, 2023 14:56

ورلڈکپ 2023 کے لیے افغان ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر نے اچانک ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

دو سال سے بھی زائد عرصے بعد کم بیک کر کے ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے والے 24 سالہ افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نوین الحق نے لکھا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت ہی فخر کی بات ہے لیکن میں ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب رہوں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بہت ہی مشکل فیصلہ ہے لیکن اپنے کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا، افغان کرکٹ بورڈ اور تمام چاہنے والوں کا سپورٹ کرنے کے لیے بہت شکریہ۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔