‘اسکول کی فیس دینے کیلئے نمکو بیچتا تھا’، حارث رؤف پر دستاویزی فلم جاری

قومی کرکٹر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ اپنی اسکول کی فیس دینے کے لیے ہر اتوار بازار میں نمکو فروخت کرتا تھا، اس سے اسکول کی فیس نکل آتی۔
معروف کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے پاکستانی اسٹار بولر حارث رؤف پر ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے جس میں حارث کا راولپنڈی میں پرانا گھر بھی دکھایا گیا اور وہ گلیاں بھی دکھائی گئیں جس میں کرکٹ کھیل کر حارث بڑے ہوئے۔
ڈاکیومنٹری میں حارث رؤف نے اپنی زندگی کی ابتدائی مشکلات پر گفتگو کی، قومی کرکٹر 7 بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں اور ان کے والد ویلڈر تھے جو بمشکل اپنے کام سے بچوں کا پیٹ پالتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنے کی خاطر گھر سے اپنا حلیہ بدل کر دوست کے گھر جایا کرتے تھے اور وہاں سے کپڑے اور جوتے پہن کر ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے جاتے تھے۔
He snuck into an open cricket trial and clocked 150+ kmph, eventually becoming one of Pakistan's frontline fast bowlers 🔥
Watch 'Haris Rauf: Zero to 150', now on ESPNcricinfo 🎥 @HarisRauf14
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 1, 2023
یہ بھی پڑھیں: میڈیکل پینل نے حارث رؤف کو ٹیم سلیکشن کیلئے فٹ قرار دیدیا
کرکٹر نے بتایا کہ میں اپنی اسکول کی فیس دینے کے لیے ہر اتوار بازار میں نمکو فروخت کرتا تھا، اس سے اسکول کی فیس نکل آتی، بعد ازاں یونیورسٹی میں گیا تو ہر 6 ماہ بعد 70 سے80 ہزار چاہیے ہوتے تھے، اس کے لیے میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلتا تھا جس کے اچھے پیسے ملتے تھے، مہینے کے 2 سے ڈھائی لاکھ ہوا کرتے تھے جس سے میں فیس نکالتا اور کچھ جمع کرتا، والدہ کا خواب تھا کہ اپنا گھر ہو۔
حارث رؤف نے کہا اب میرے پاس ایک گھر اور گاڑی ہے، جب میں نے گاڑی خریدی تو میرے والد رونے لگے اور کہا کہ ان کی اس گاڑی میں بیٹھنے کی بھی حیثیت نہیں ہے، اگر میرا خاندان خوش ہے تو میں خوش ہوں، یہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












