بنگلادیشی ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی لگادی گئی

ڈھاکا: بنگلادیش نے ورلڈکپ میں تنازعات سے بچنے کے لیے ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی لگادی۔
ورلڈکپ کے لیے روانگی سے قبل کپتان شکیب الحسن اور اوپنر تمیم اقبال کے درمیان لفظی گولہ باری ہوئی، جس کے بعد تمیم کو ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانی آخری میچ میں جیت کیلئے ہم سے زیادہ بھوکے تھے : تمیم اقبال
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مزید کسی تنازع سے بچنے کے لیے بورڈ اسٹاف اور کوچز کو ٹیم، پلیئرز یا میگا ایونٹ کے حوالے سے ٹیم کی تیاریوں سے متعلق انٹرویو دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی میڈیا سے بات چیت کے لیے پہلے بورڈ سے اجازت لینا ہوگی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












