بدھ، 24-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

جناح/گاندھی ٹرافی؛ ذکا اشرف نے بھارتی بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش کردی

03 اکتوبر, 2023 15:06

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جناح گاندھی ٹرافی کے تحت دوطرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کی طرز پر جناح-گاندھی ٹرافی کا انعقاد کرنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت سیریز تب تک نہیں ہوگی جب تک سرحدی تعلقات ٹھیک نہیں ہوتے: بھارتی وزیر کھیل

دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے سال 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کئی کوششیں کی گئیں تاہم کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلا۔

خیال رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی یا اے سی سی کے ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔