منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

کپتان بابر اعظم کے دلچسپ پنجابی جملوں کی ویڈیو وائرل

05 اکتوبر, 2023 18:38

احمد آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ پنجابی زبان میں مزاحیہ جملوں کی ویڈیو بنائی جو کہ کافی وائرل ہورہی ہے۔

کپتان بابراعظم گزشتہ روز ورلڈ کیپٹنز ڈے پروگرام کے لیے بھارتی شہر احمد آباد میں موجود تھے جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ پنجابی زبان میں مزاحیہ جملے ادا کیے۔

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر بابراعظم کے ساتھ پنجابی میں آدھا جملہ بولتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان پنجابی میں ہی جملہ مکمل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: بھارت روانگی سے قبل بابر اعظم نے کس چیز کی درخواست کی

ویڈیو کے آغاز میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کہتے ہیں کہ ’’سالی گندی اولاد‘‘، جس پر بابراعظم جواب دیتے ہیں کہ ’’مزہ نہ سواد‘‘، اسی طرح ویڈیو کے آخر میں سوشل میڈیا انفلوئنسر پوچھتے ہیں کہ ’’ دل دا نئیں ماڑا‘‘ جس پر بابراعظم کہتے ہیں کہ ’’سدھو موسے والا‘‘۔

واضح رہے کہ بابراعظم کا تعلق پنجاب سے ہے اور اسی وجہ سے ان کا پنجابی لب و لہجا کافی مقبول ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔