ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سب کو حیران کر سکتی ہے: آئن مورگن

حیدرآباد: انگلش ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں اس سال ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں جو ٹیم سب کو حیران کر سکتی ہے وہ پاکستان ہوگی۔
سابق انگلش کرکٹر اور کمنٹیٹر آئن مورگن نے ICC Cricket World Cup 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کے پریشر میں پاکستانی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ورلڈ کپ میں تین یا چار سنچریاں بنائیں گے: گوتم گمبھیر
آئن مورگن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس سال ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں جو ٹیم سب کو حیران کر سکتی ہے وہ پاکستان ہوگی۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












