منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

پاکستان کم درجے کی ٹیم ہے، ورلڈکپ میں آگے نہیں جائیگی: ہربھجن سنگھ

05 اکتوبر, 2023 18:44

حیدرآباد: ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کم درجے کی ٹیم ہے، پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی 20 کی اچھی ٹیم ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ تبدیل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سب کو حیران کر سکتی ہے: آئن مورگن

ہربھجن کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ اور وارم اپ میچز میں دیکھا ہے، پاکستان کم درجے کی ٹیم ہے، پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ ICC Cricket World Cup 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا اور ورلڈکپ کے 7 مقابلوں میں اب تک پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔