پاکستان کو 12 سال بعد فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد: پاکستان 12 سال بعد فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کی میزبانی کا موقع مل گیا۔
فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کیلئے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اسلام آباد میں میچ کا گرین سگنل دے دیا، پاکستان کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کوالیفائر میں ہوم میچ 17 اکتوبر کو کمبوڈیا سے کھیلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں شکست: فرانس کے اسٹار فٹبالر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
اس کے علاوہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
برازیل کے راجیریو راموس کمبوڈیا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












