منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

پاکستان کا نیدرلینڈر کو 81 رنز سے شکست دیکر ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز

06 اکتوبر, 2023 21:05

حیدرآباد: آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بیس ڈی لیڈا 67 اور وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹر فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم پاکستانی بیٹر اننگز کے آغاز سے نیدرلینڈز کے بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے، فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی، انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے تاہم کھیل کے 29 ویں اوور میں سعود شکیل 68 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 75 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، علاوہ ازیں محمد افتخار بھی 9 رنز پرپویلین لوٹ گئے جبکہ شاداب خان بھی 32 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

اس کے بعد محمد نواز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسن علی صفر پر پویلین لوٹے، اختتامی اوورز میں حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے اسکور کو 286 رنز تک پہنچایا۔

تاہم پھر حارث 16 رنز بناکر اسٹمپ ہوگئے، یوں پوری پاکستان ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شاہین 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے بیس ڈی لیڈا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایکرمین نے 2 ،آریان دت،لوگن وین بیک اور پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کا آغاز محتاط رہا، تاہم اس کی پہلی وکٹ 28 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر میکس او ڈوڈ 5 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کولن ایکر مین 17 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

نیدرلینڈز کو تیسرا نقصان سیٹ بیٹر وکرم جیت سنگھ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 52 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے، اس کے بعد نئے آنے والے بیٹر تیجا ندامانورو صرف 5 رنز اور پھر اسکاٹ ایڈورڈز صفر پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں ثاقب ذوالفقار 10 رنز بناکر شاہین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، نیدرلینڈز کو ساتواں نقصان سیٹ بیٹر بیس ڈی لیڈا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ محمد نواز کی گیند پر 67 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ ، افتخار احمد، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔