منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

ایشین گیمز: بنگلادیش نے پاکستان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

07 اکتوبر, 2023 14:23

ایشین گیمز کرکٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم نے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

بارش کی وجہ سے یہ میچ پہلے تیرہ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم پاکستان کی اننگز کے دوران ہونے والی بارش کے سبب یہ میچ پانچ اوورز تک محدود ہوکر رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز: پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست

بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جس نے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نظرثانی شدہ ہدف کے تحت جیتنے کے لیے 65 رنز بنانے تھے جو اس نے آخری اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔