بھارتی پولیس کو نریندرا مودی اور احمد آباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول

نئی دہلی: بھارتی پولیس کو وزیراعظم نریندرا مودی اور احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے والی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی تاہم اس سے پہلے ہی بھارتی پولیس کو اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور احمد آباد میں نریندرا مودی اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دی گئی، ای میل میں دہشتگردوں نے 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں کہا گیا ہے کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم پر حملے کے لیے بندے بھی تعینات کر دیے گئے ہیں، وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی اڑائیں گے، بھارت میں سب کچھ بیچا جاتا ہے اور ہم نے بھی کچھ خریدا ہے، آپ جتنی مرضی سکیورٹی میں رہیں ہم سے بچ نہیں سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا خطرہ، پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں تحفظ فراہم کیا جائے: دفتر خارجہ
اس حوالے سے بھارتی پولیس نے کہا کہ ہمیں دہشتگرد گروہ کی جانب سے کی جانے والی ای میل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے موصول ہوئی، این آئی اے احمدآباد سمیت باقی جگہوں پر بھی تمام سکیورٹی ایجنسیز کو الرٹ جاری کر دیا ہے، جس آئی ڈی سے ای میل کی گئی اسے ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے لگتا ہے کہ ای میل یورپ سے آئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے میچز کی سکیورٹی کو ریویو کریں گے، ضرورت پڑنے پر سکیورٹی بڑھائی جائے گی۔
دوسری جناب بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں پر ورلڈکپ کے میچز میں حملوں کی دھمکیوں کا الزام لگایا ہے اور پولیس نے گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گرپتونت سنگھ نے ورلڈکپ میچز کے دوران حملے کی دھمکی دی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












