منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی، پی ایف ایف کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان

07 اکتوبر, 2023 19:14

اسلام آباد: فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبان کے لئے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایف ایف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عالمی ایونٹ کرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سعودی عرب نے فٹبال کے فروغ کیلئے تسلسل کیساتھ کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 12 سال بعد فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کی میزبانی مل گئی

پی ایف ایف کے مطابق ورلڈکپ کی شاندار میزبانی کا حق ادا کرنے میں کامیاب ہوگا، سعودی عرب میں مقابلے شائقین کے دل جیتیں گے۔

پی ایف ایف کا کہنا تھا کہ عالمی فٹبال برادری کے کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات کی حمایت جاری رہے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔