منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

مائیکروسافٹ 2024 میں ونڈوز 12 آپریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے تیار

09 اکتوبر, 2023 14:16

مائیکرو سافٹ نے نئے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

ونڈوز سینٹرل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 12 کو 2024 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 کو 2021 میں متعارف کرایا تھا اور ابھی بھی یہ آپریٹنگ سسٹم تمام صارفین استعمال نہیں کر رہے۔

انٹیل کمپنی کے چیف فنانشنل آفیسر David Zinsner نے ایک کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ 2024 میں ونڈوز کا نیا آپریٹنگ سسٹم پیش کیا جا سکتا ہے، ہمارے خیال میں 2024 ایک اچھا سال ثابت ہوگا کیونکہ ونڈوز کو ریفریش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کا ونڈوز میں ورڈ پیڈ بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے ونڈوز 12 کا نام تو نہیں لیا مگر ونڈوز ریفریش کا مطلب یہی تھا کہ ونڈوز 11 کے بعد نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

اس حوالے سے افواہیں تو کافی عرصے سامنے آرہی تھیں کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کا نیا ورژن 2024 میں پیش کیا جا رہا ہے مگر کمپنی نے اب تک اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 2015 میں ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا تھا تو اس وقت کمپنی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ونڈوز 10 کے بعد کوئی نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف نہیں کرایا جائے گا، مگر پھر اس فیصلے پر نظرثانی کی گئی اور 2021 میں ونڈوز 11 کو متعارف کرایا گیا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔