منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ دسمبر کے وسط میں ہوگی

10 اکتوبر, 2023 14:39

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی ڈرافٹنگ دسمبر کے وسط میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے 12 سے 14 دسمبر تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں، پی ایس ایل ڈرافٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ یکم سے 9 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

ذرائعکا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے اگلے 2 ہفتے میں رجسٹریشن کے عمل کا آغاز ہوگا، رجسٹریشن مکمل ہونے پر کیٹیگریز ری نیو کا عمل مکمل کیا جائے گا اور قومی سلیکشن کمیٹی کیٹیگریز کے ری نیو کا کام کرے گی، پی ایس ایل کے حوالے سے تمام کام نومبر کے آخری ہفتے میں مکمل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن یا کسی وجہ سے پی ایس ایل کو دبئی منتقل نہیں کیا جائیگا: گورننگ کونسل

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل 9 پاکستان میں ہی کرانے کا اعلان کر رکھا ہے، پی ایس ایل 9 کے لیے آئندہ برس 8 فروری سے 24 مارچ تک کی ونڈو رکھی گئی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔