پاکستانی صحافیوں کے ویزے میں تاخیر پر بھارتی صحافی پھٹ پڑے

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران پاکستانی صحافیوں کے ویزے میں تاخیر پر بھارتی صحافی پھٹ پڑے۔
سینئر بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے پاکستانی صحافیوں کو ویزانہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں ورلڈکپ کھیل رہا ہے تو اس کے صحافیوں کو ویزا دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 بلاٸنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت کا پاکستان کو ویزے دینے سے انکار
انہوں نے کہا کہ صحافی کیوں سیاسی دنگل کا شکار ہوں؟، ہمیں اچھے میزبانوں والا رویہ اپنانا چاہیے۔
راج دیپ سردیسائی نے پاکستان سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں اسلام آباد سے بھی ایسی ہی توقع رکھوں گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












