2023 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا

کراچی: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج گرہن کو ’رِنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل چھپا نہیں سکے گا اس لیے سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی آگ کا چھلا ہو۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا جب کہ وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ سپر بلیو مون ‘‘ میں خاص کیا ہے؟ کیا آج چاند نیلا نظر آئے گا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا، رات 10 بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











