منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

پاک بھارت ٹاکرا: ڈینگی میں مبتلا شبمن گل احمد آباد پہنچ گئے

12 اکتوبر, 2023 13:50

احمدآباد: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ڈینگی میں مبتلا بھارتی بیٹر شبمن گل احمد آباد پہنچ گئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا 14 اکتوبر ہفتے کے روز احمدآباد میں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے آج سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ان فارم بھارتی بیٹر اسپتال میں داخل

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شبمن گل ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں، احمد آباد آمد پر شبمن گل نے ائیرپورٹ پر ماسک پہن رکھا تھا تاہم شبمن کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت پر اب بھی سوالیہ نشان ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔