قومی ٹیم کا احمدآباد پہنچنے پر شاندار استقبال، ویڈیو جاری

احمدآباد: کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کا حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچنے پر ہوٹل میں شاندار استقبال کیا گیا۔
اس سے قبل چارٹر فلائٹ میں قومی ٹیم نے کیک کاٹ کر سری لنکا کے خلاف جیت کا جشن منایا اور افتخار احمد نے کھلاڑیوں کا منہ میٹھا کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کی تاریخی فتح: مریم اور بلاول خوشی سے نہال
Touchdown Ahmedabad 🛬
📹 Capturing the journey, featuring a surprise in-flight celebration 🤩#CWC23 | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/qxe0mO9p8X
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بھی آج بھارتی کرکٹ بورڈ کی دعوت پر بھارت روانہ ہوں گے جہاں وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہوں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












