دورہ بنگلادیش: قومی ویمنز ٹیم کا اعلان، اسکواڈ کی قیادت ندا ڈار کریں گی

لاہور: بنگلا دیش کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا، 15 رکنی ٹیم کی قیادت ندا ڈار کریں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلا دیش روانہ ہوگی۔
ٹیم میں تجربہ کار ارم جاوید کی ایک سال بعد واپسی ہوئی ہے، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ندا ڈار قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، ارم جاوید، منیبہ علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












