حماس کے حملے کا علم تھا مگر اس کی شدت کا اندازہ نہیں تھا: اسرائیلی فوج

یروشلم: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ہمیں حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کا علم تھا مگر اس کی شدت کا اندازہ نہیں تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو حماس کے حملے سے پہلے اس کی منصوبہ بندی کی انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوچکی تھیں اور حملے سے چند گھنٹے پہلے یہ ظاہر ہو رہا تھا، مگر ہمیں حملے کی شدت کا اندازہ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی ناقابل تسخیر ہونے کی غلط فہمی دور ہوگئی ،ہم مقابلہ کریں گے : حماس رہنما
فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کی انٹیلی جنس اطلاعات کسی ممکنہ حملے کا خطرہ نہیں تھیں تاہم اسرائیلی فوج اس معاملے کو لے کر تحقیقات کر رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












