منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 1570 فلسطینی شہید، 7200 سے زائد زخمی

13 اکتوبر, 2023 10:36

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار 2 سو سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات تباہ جبکہ 30 ہزار سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی۔

2 لاکھ 20 ہزار فلسطینی اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جبکہ ایک لاکھ فلسطینی اپنے عزیزوں اور گرجا گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری :اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

غزہ میں اسپتالوں میں زخمیوں کیلئے بستر اور دوائیں کم پڑگئیں، بجلی بند ہونے سے وینٹی لیٹرز چلانا چیلنج بن گیا ہے۔

اسرائیلی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں 4 سو سے زیادہ بچوں اور ڈھائی سو خواتین سمیت شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 سو سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ پچاس سے زائد طبی عملے کے ارکان کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے شام پر حملے کرکے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر بمباری کے بعد رن ویز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔