پاک بھارت ٹاکرا: احمدآباد شہر ’ نو ڈرون زون‘ قرار

احمد آباد: پاک بھارت کی وجہ سے سکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کو ’ نو ڈرون زون‘ قرار دے دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد پولیس کی جانب سے آج نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران شہر کو ’نو ڈرون زون‘ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
احمدآباد پولیس کی جانب سے شہر پر آج ڈرون کے اڑانے کے ساتھ ہاٹ بلون اور جنگی جہاز اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف میچ کے لیے پر اعتماد اور پرجوش ہیں: کپتان بابر اعظم
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی سکیورٹی کے پیش نظر لگائی گئی ہے کیونکہ دہشتگرد تنظیمیں یا سماج دشمن عناصر میچ کے دوران چھوٹے طیاروں یا ڈرونز کا استعمال کرکے کرکٹرز اور تماشائیوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں پولیس، سکیورٹی ایجنسیوں، گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن اور بی سی سی آئی کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












