پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

امام کو آؤٹ کرنے سے قبل گیند پر کیا پڑھا، پانڈیا نے بتادیا

16 اکتوبر, 2023 13:59

احمد آباد: ہاردک پانڈیا نے امام الحق کو آؤٹ کرنے سے قبل گیند کو منہ کے قریب لے جانے والی حرکت کے بارے میں بتادیا۔

ہفتے کو کھیلے گئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا امام الحق کو گیند کروانے سے پہلے گیند کو اپنے چہرے کے قریب لے گئے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ اس کے ساتھ کچھ کررہے ہیں اور جب انہوں نے گیند کروائی تو اسی پر پاکستانی اوپنر امام الحق آؤٹ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ان کی اس حرکت کے حوالے سے مختلف باتیں کی جارہی ہیں، کچھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے امام کو آؤٹ کرنے کی خاطر اس پر تھوک بھی لگایا، کسی نے کہا کہ انہوں نے اس پر کچھ پڑھ کر پھونکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بلے باز میری بولنگ کو سمجھ نہیں سکے: کلدیپ یادیو

جب اس بارے میں پانڈیا سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں دراصل خود کو برا بھلا کہہ رہا تھا کہ مجھے زیادہ بہتر لینتھ کے ساتھ گیند کرنا چاہیے اور پھر میں نے گیند کرائی اور امام آؤٹ ہوگئے۔

امام کو آؤٹ کرنے کے بعد پانڈیا نے انہیں باہر جانے کا اشارہ کیا، جس پر پاکستانی شائقین کی جانب سے انھیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔