رضوان کی فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی، اسرائیل آگ بگولہ، طنز کے تیر چلادیے

یروشلم: ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر اسرائیل نے سوشل میڈیا پر خوشی اظہار کرتے ہوئے محمد رضوان پر طنز بھی کردیا۔
اسرائیلی حکومت کے سرکاری ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پاکستان کی بھارت سے شکست پر بیان میں اسرائیلی حکومت نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ بھارت نے ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی، پاکستان اپنی فتح حماس کے دہشت گردوں کے نام کرنے کے قابل نہیں رہا۔
اسرائیلی حکومت نے مزید کہا کہ بھارت کے دوستوں نے جس طرح ہم سے اظہار یکجہتی کیا اس نے بہت متاثر کیا۔
We were really moved by Indian friends showing their solidarity with Israel 🇮🇱
We are happy that India🇮🇳emerged victorious in the #INDvsPAK match at #CWC23 and that Pakistan was unable to attribute its victory to the terrorists of #Hamas. https://t.co/tvgYATe0Af
— Israel ישראל 🇮🇱 (@Israel) October 15, 2023
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت پر مشہور شخصیات کی خاموشی بھی ’دہشتگردی‘ ہے: باکسر عامر خان
خیال رہے کہ بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔
This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
میچ میں 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے پاکستانی ٹیم کی جیت غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سامنا کرتے فلسطینیوں کے نام کی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












