پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

آئی سی سی کا مکی آرتھر کے پاک بھارت میچ سے متعلق بیان کا جائزہ لینے کا فیصلہ

17 اکتوبر, 2023 14:56

احمد آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بیان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان کا جائزہ لے گا، جنہوں نے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کو بھارتی بورڈ کی باہمی سیریز کی طرح قرار دیا تھا۔

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی ایونٹ منعقد کرتے ہیں، ہمیشہ کسی نہ کسی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وہ ہمیشہ چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یہ ایونٹ کا آغاز ہے آگے دیکھیے کہ چیزیں کیسی چلتی ہیں، وہ جائزہ لیں گے کہ کیا بہتر کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے مکی آرتھر کو پاکستان کرکٹ کا ڈائریکٹر مقرر کردیا

گریگ بارکلے نے یہ بھی کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ یہ ایک غیر معمولی ورلڈکپ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا تھا کہ آج کا میچ آئی سی سی ایونٹ نہیں بلکہ بی سی سی آئی کا ہوم ایونٹ لگا، گراؤنڈ میں پاکستان کیلئے نعرے کم ہی لگائے گئے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔