پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

پاکستان مضبوط ٹیم ہے، چند پلیئرز کافی خطرناک ہیں: پیٹ کمنز

19 اکتوبر, 2023 14:48

بنگلورو: پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز ہیں جو خطرناک ہیں، پاکستان کے فاسٹ بولر اچھے ہیں، شاہین ایک اچھا بولر ہے، رضوان بھی فارم میں ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ فائنل الیون کا فیصلہ کل ہی ہوگا، کوشش کریں گے کہ اچھی بولنگ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز ہیں جو خطرناک ہیں، پاکستان کے فاسٹ بولر اچھے ہیں، شاہین ایک اچھا بولر ہے، رضوان بھی فارم میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ سے قبل عبداللہ شفیق بخار میں مبتلا

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط حریف ہے، بنگلورو میں اچھی پچ کی توقع ہے، یہاں بیٹنگ کے لیے آسانی ہوگی۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں مڈل اوورز کافی اہم ہوتے ہیں، ورلڈ کپ میں ہر ٹیم اچھی ہے، یہاں دس بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، کوئی بھی میچ آسان نہیں، ہر میچ میں سو فیصد دینا ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔