پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

ویڈیو: پاک آسٹریلیا میچ میں بھارتی پولیس نے فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا

21 اکتوبر, 2023 15:14

بنگلورو: بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے دوران بھارتی پولیس نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے منع کردیا۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں موجود بھارتی پولیس اہلکار نے پاکستان کی شرٹ پہنے ہوئے فین کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے منع کیا۔

واقعہ کی ویڈیو پاکستانی اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پولیس اہلکار پاکستانی فین سے بحث کر رہا ہے اور اسے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو با آسانی 62 رنز سے ہرا دیا

ویڈیو میں پاکستانی فین نے پولیس اہلکار سے کہا کہ میچ چل رہا ہے، ہم پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگائیں گے تو کیا بولیں گے۔

ارسلان نصیر نے ویڈیو کے کیپشن میں بھارت ہر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ’ اچھا ایسے چلتی ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت؟ ‘زبردست شو انڈیا!

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔