قومی کرکٹر امام الحق کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، لڑکی کون ہے؟

ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی ورلڈکپ کے بعد شادی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوجائے گا، امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اداکارہ رمشا خان نے شادی رچالی ؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے جب کہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔
امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ہوگی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












