پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

"بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ”، پاکستان کی شکست پر عرفان پٹھان کا رقص

24 اکتوبر, 2023 15:07

چنئی: بھارت کے سابق کرکٹر اور آئی سی سی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت پر چنئی کے گراؤنڈ میں خوب رقص کیا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس موقع پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے اسٹیڈیم میں افغان اسپنر راشد خان کے ہمراہ بھنگڑا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

اس کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ واضح طور پر آج ایک بہتر ٹیم جیتی، پاکستان کے خلاف شاندار فتح پر افغانستان کو شاباش۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔